وزیر اعظم کو مغربی دنیا سے پیار ہے تو وہیں جائیں، احسن اقبال

395

اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے تقریر میں بار بار فرمایا کہ جتنا میں مغرب کو جانتا ہوں کوئی نہیں جانتا ہے، اتنا ہی مغرب ایکسپرٹ ہیں تو جائیں وہاں رہیں ہماری قوم کو کس بات کی سزا دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ وزیر اعظم ایسے بھاشن فرماتے ہیں جیسے ان کے علاوہ مغرب میں کوئی رہا نہ کوئی جانتا ہے؟ عمران نیازی کو نواز شریف اور مسلم لیگ ن فوبیا ہے۔

عمران خان کے قوم سے خطاب کے ردعمل پر احسن اقبال نے کہا کہ سلمان رشدی نے توہین آمیز کتاب 1988میں لکھی تھی اسوقت نواز شریف وزیر اعظم نہیں تھے۔