سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر کی تقرری کردی گئی

291

ایوان بالا میں سیاسی جماعتوں نے اپنے پارلیمانی لیڈرز کی تقرری کر دی۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے پارلیمانی لیڈر کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سینیٹر شیری رحمان پیپلزپارٹی  اور اعظم نذیر تارڑ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر مقرر کیے گئے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ بی اے پی   اورسینیٹر محمد قاسم بی این پی کے پارلیمانی لیڈر بنے ہیں۔ ہدایت اللہ اے این پی، غفور حیدری جے یو آئی ف اور فیصل سبزواری ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر مقرر کیے گئے ہیں۔

سینیٹر دلاور خان آزاد گروپ کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ جماعت اسلامی کی سینیٹ میں واحد نمائندگی سینیٹر مشتاق اللہ خان کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں صادق سنجرانی ایوان بالا کے سینیٹ منتخب ہوئے جب کہ پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی اپوزیشن لیڈر بنے ہیں۔