قومی ٹیم ہرا رے پہنچ گئی ، کوڈ ٹیسٹ کلیئر

129

ہرارے (جسارت نیوز) قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی رپورٹ منفی موصول ہوگئی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ قومی اسکواڈآج دوپہر1-30 بجے (زمبابوے ٹائم کے مطابق) نیٹ سیشنز کا آغاز کرے گا۔واضع رہے کہ قومی ٹیم گزشتہ شب جنوبی افریقا کا دورہ مکمل کرکے جوہانسبرگ سے ہرارے پہنچ گئی تھی۔پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے میں ٹی 20 اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 23،21 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ جبکہ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29 اپریل اور دوسرا 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔ادھر پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، شین ولیمز زمبابوے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کو ریسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، رواں سال ورلڈکپ بھی ہونا ہے،کوچز یہ نہیں چاہتے کہ پیسر مسلسل کھیل کر فٹنس مسائل کا شکار ہو جائیں، بولنگ کوچ وقار یونس نے بھی گزشتہ روز ورچوئل میڈیا کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نئے بولرز کو آزمانے کا عندیہ دیا ہے۔اس حوالے سے استفسار پر پاکستانی ٹیم کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ شاہین شاہ آفریدی کوٹیم مینجمنٹ آرام دینا چاہتی ہے ،گزشتہ چند ماہ میں درحقیقت ایک سے زائد بار انھیں پیشکش کی گئی مگر انھوں نے خود زور دے کر میچز میں حصہ لیا،وہ بغیر وقفہ لیے پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں،گزشتہ ہوم سیریز میں چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بھی ان سے کہا تھا کہ وہ چند میچز میں حصہ نہ لے کر آرام کر لیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کپتان اور ٹیم منجیمنٹ نے زمبابوے سے سیریز کے چند میچز میں شاہین شاہ آفریدی کوآرام دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔