سکھر:پریس کلب پر احتجاج کیلیے جمع ہونیوالے 10افراد گرفتار

248

سکھر (نمائندہ جسارت ) اتوار کی شب سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کی کوشش کرنے والے دینی جماعت کے 10سے زاید افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا، لاہور واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پریس کلب کے سامنے جمع ہونے کی کال دی گئی تھی، جس پر پولیس کی بھاری نفری پریس کلب، فوارہ چوک سمیت مختلف علاقوں میں تعینات کر دی گئی، بعد ازاں احتجاج کی غرض سے جمع ہونے والے افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جبکہ دیگر افراد کو منتشر کر
دیا۔علاوہ ازیں دینی جماعت کے کارکنان کی گرفتاریوںکیخلاف سنی تحریک بھی میدا ن میں آگئی اورسنی تحریک کے رہنما کی قیادت میں کارکنان نے سکھر پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا۔