پاکستانی اداکار عمران عباس کو ترکی نے خیرسگالی کا سفیر مقررکردیا

152

استنبول (آئی این پی) پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس کو ترک حکومت کی جانب سے سفیر برائے خیر سگالی مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز انسٹا گرام پر عمران عباس
کی جانب سے ایک پوسٹ میں ترکی کا خیر سگالی سفیر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں ترکی کی حکومت اور اس کی وزارت مذہبی امور دیانت نے خیر سگالی کے سفیر کے اعزاز سے نوازا ہے۔