فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز پمز میں داخل

150

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ذرائع کے مطابق طبیعت نازساز ہونے پر فردوس عاشق اعوان کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد منتقل کیا
گیا جہاں انہیں داخل کرا دیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا علاج جاری ہے۔