بدین منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ،مضر صحت گٹکے برآمد

219

بدین (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروش ملزمان کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری مع اسٹاف نے دورانِ گشت کارروائی کر کے گٹکا فروش ملزم منور حسین میمن کو رکشے سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 12600 انڈین سفینہ گٹکے برآمد کرلیے گئے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ بدین پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر عاشق علی لونڈ مع اسٹاف نے دورانِ گشت کارروائی کر کے 2 منشیات فروش ملزمان سجاد راجپوت اور ھکموں کولہی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 30 شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں، مقدمہ درج۔ ایس ایچ او تھانہ پنگریو انسپکٹر غلام قادر سرکی مع اسٹاف نے دورانِ گشت کارروائی کر کے منشیات فروش ملزم وجیہہ الدین کو 25 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ کھورواہ انسپکٹر سعید احمد چنا مع اسٹاف نے دورانِ گشت کارروائی کر کے منشیات فروش ملزم محمد رمضان ملاح کو 25 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔