میہڑ ،جانوری بررادری کے دوگروہ میں مسلح تصادم،درجنوں زخمی

291

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ رادہن تھانے کی حدود گاؤں بہرام جانوری میں جانوری برادری کے دو فریقوں میں تصادم فائرنگ اور ڈنڈے لگنے کے باعث فریقین کے 11 افراد زخمی، علاقہ میدان جنگ بن گیا، زخمیوں کو رادہن پولیس نے لیٹر دے کر اسپتال منتقل کردیا جبکہ ایک فریق کے زخمی تین بھائیوں سمیت سات افراد اکبر، اسلم، ساجد، شہبان آزاد، شہباز، اللہ رکھیو جانوری شامل ہیں جن کو تحصیل اسپتال میہڑ لایا گیا۔ دوسرے فریق کے منیر، فرحان، وحید، ندیم، ایاز اور دیگر شامل ہیں۔ اسپتال میں موجود زخمی شعبان، اسلم اور دیگر نے بتایا کہ کچھ روز قبل ہماری زمین سے چاول کی بوریاں گم ہوگئی تھیں جو ان پر ثابت بھی ہوا، ہم نے پولیس اور علاقہ معززین کو کہا، کسی نے تدارک نہیں کیا جبکہ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مخالف فریق لیاقت جانور، ایاز جانوری، منیر، احسان، کامران، فرمان، عرفان، وحید جانوری سمیت دیگر ہمارے گاؤں پر حملہ کر کے فائرنگ اور ڈنڈے مار کر ہمیں بیدردی سے مار کر بھاگ گئے۔ پولیس نے پہنچ کر صرف لیٹر دے کر اسپتال روانہ کیا، ہمیں کوئی سیکورٹی نہیں دی گئی، ہم اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچے۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی دادو، حلقہ کے منتخب نمائندوں سمیت رادہن کے معزز رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ خدا کے واسطے ہم غریب، مسکینوں سے زیادتی کا نوٹس لے کر بااثر ہتھیار بندوں کیخلاف کارروائی کر کے انصاف فراہم کیا جائے جبکہ زخمیوں میں سے پانچ افردا کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔ آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا اور دونوں فریق قریبی رشتیدار ہونے کے باعث علاقے میں مزید خونریزی کا خدشہ ہے۔