سندھ میں کرپشن کی وجہ سے ادارے برباد ہوگئے، ذاکر سولنگی

239

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) سندھ میں کرپشن کی وجہ سے ادارے برباد ہوگئے۔ ان خیالات کا اظہار سندھ ترقی پسندپارٹی کے رہنماء ڈاکٹر ذاکر حسین سولنگی نے مختلف گائوں میں تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاگیرداروں نے سندھ کے اسکولوں کی عمارتوں پر قبضہ کرکے عمارتوں کو اپنی بیٹھک کے طور پر استعمال کررہے ہیں اوراسپتالوں میں مریضوں کو بخارکی گولی بھی نہیں مل رہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے شعور رکھنے والے اساتذہ پر کراچی میں اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والوں پر وحشیانہ تشدد افسوسناک عمل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے شہر اور دیہات ترقی کے بجائے کھنڈر میں تبدیل ہوگئے ہیں، تبدیلی سرکار کے پاس سندھ کی ترقی کا کوئی بھی پروگرام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ایس ٹی پی کے امیدواروں کا مقابلہ جاگیرداروں سے ہوگا جس کے لیے ایس ٹی پی کے کارکنان تیاریاں شروع کردیں۔