روزہ دار وںپر گولیاں برسانا ریاست مدینہ میں ممکن نہیں ، راشدمحمود

243

حیدرآباد(اسٹا ف رپورٹر)جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد محمود سومرو نے کہاکہ لاہور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںطاقت کا استعمال روک کر معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں،حکومت نے ہمیشہ غلط حکمت عملی اختیار کی، یہ کارروائی ریاستی جبرمیں شمار ہوگی، نہتے روزہ داروں پر گولیاں برسانا کسی صورت مدینہ کی ریاست میں ممکن نہیں۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ آوروں کے ساتھ بھی یہی سلوک ہونا چاہیے، ڈاکٹرعارف علوی کی سرپرستی میں کراچی میں فسادات کرنے والی پی ٹی آئی پر بھی پابندی لگنی چاہیے۔