دکی ، نامعلوم افراد کی مسافر گاڑی پر فائرنگ، لیویز اہلکار سمیت 3 زخمی

112

دکی (آن لائن) ہوسٹری کے علاقے برا میں نامعلوم مسلح افراد نے سواری پک اپ گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پک اپ گاڑی میں موجود لیویز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں میں سردار محمد ،لیویز اہلکار محمد اقبال اور سرور شامل ہیں جنہیں دکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی لیویز واقعے کے متعلق مزید تفتیش کررہی ہے۔