تحریک انصاف کی الٹی گنتی شروع ہوچکی گئی ،شیری رحمن

182

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماو سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی،پنجاب میں جہانگیر ترین بلاک سامنے آگیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں سینیٹ نشست پر شکست، ضمنی انتخابات میں مسلسل ہار کے بعد وفاقی کابینہ میں بحرانی کیفیت اور پنجاب میں جہانگیر ترین بلاک سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 3 مشیروں کا ایک دم استعفا دینا یہ سب نوشتہ دیوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مگر خان صاحب کی آنکھوں پر اقتدار کی پٹی ہے۔