روزے داروں کو شہید کرکے ظلم کی بدترین تاریخ رقم کی گئی،فرید پراچہ

156

لاہور (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے روزے داروں پر گولیاں چلا کر اور بلاجواز نوجوانوں کو شہید کر کے ظلم و جبر کی بدترین تاریخ رقم کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ حکمران عالمی گستاخان رسالت مآب کے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں لیکن اپنے ہی عوام کو عشق رسالت ؐ کے جرم میں گولیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت عقل کے ناخن لے، ٹکرائو اور جبر کا راستہ اختیار نہ کرے اس کے بجائے معاہدے کی پاسداری کرے ، مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرے ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ تمام واقعات کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرائی جائے۔ علامہ سعد رضوی سمیت تمام گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے اور انتخابات میں حصہ لینے والی جماعت کو تشدد کے راستے کی طرف نہ دھکیلے ۔