دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 30 لاکھ سے متجاوز

478

نیویارک، نئی دہلی، انقرہ (صباح نیوز) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3023012 ہو گئیں‘ مثبت کیسز 14 کروڑ 13 لاکھ ایک ہزار سے تجاوز کرگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 580756 ہو گئیں‘ کیسز3 کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار سے بڑھ گئے۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 177168 ہوگئیں‘ کیسز ایک کروڑ 47 لاکھ82 ہزار سے زاید ہو گئے۔ برازیل میں 371889 افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ کیسز ایک کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار تک پہنچ گئے ۔