نہتے شہریوں پر گولیاں برسانامسئلے کا حل نہیں‘خرم نواز

211

لاہور (آن لائن )پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ گولی ہر مسئلے کا حل نہیں ہے،ریاستی طاقت کے بے جا استعمال کے بھیانک نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس راہ گیروں اور نہتے شہریوں پر بھی گولیاں برسا رہی ہے یہ ظلم بند ہونا چاہیے، حکومت مذاکرات سے مسئلہ حل کرے، 2 روز سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ قابل تشویش اور قابل مذمت ہے، پولیس ہمیشہ تشدد، شیلنگ اور اندھا دھند فائرنگ سے حالات بگاڑتی ہے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پرتشدد کارروائیاں کا شر پسند اور دہشت گرد عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،ملکی امن داؤ پر لگ جائے گا ، لہٰذا پولیس کو اندھا دھند فائرنگ سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل کی تاریخ دہرا دی ،جو قابل مذمت اور باعث گرفت ہے۔