عدالتی فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی جسارت نہیں کر سکتے‘ شہباز گل

136

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی جسارت نہیں کرسکتے ، ن لیگی رہنمائوں نے جھوٹ بولا، عدالت کے فیصلے سے پہلے ہی درخواست ضمانت منظور کیے جانے کا شور کر دیا، شہباز شریف کی ضمانت نہ ہونے پر اب یہ لوگ رو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز خاندان کے پاس1998ء میں ڈیڑھ کروڑ روپے تھے،10سال میں7 ارب 32 کروڑ روپے سے زیادہ بنالیے، ن لیگ سمجھ رہی ہے شہباز شریف کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے، مریم اورنگزیب نے عدالتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔شہبز گل نے کہا کہ یہ لوگ کرائم کے لیے عورتوں کے نام استعمال کرتے ہیں، شہبازشریف کو شرم آنی چاہیے خواتین کے نام پر بھی ٹی ٹی لگوائیں، نصرت شہباز کے نام پر26 جعلی ٹی ٹی لگوائیں۔ شہباز شریف سے زیادہ1103ضعیف لوگ پنجاب کی جیلوں میں ہیں، بزرگ کا مسئلہ ہے تو ن لیگ دیگر ضعیف لوگوں کی بھی ضمانت کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ2001ء میں حمزہ شہباز کے اثاثے ایک کروڑ80 لاکھ تھے،2018ء میں شہباز شریف کے اثاثے2259 ملین روپے کے تھے، شہبازشریف نے جعلی ٹی ٹی کے ذریعے1.1 ارب روپے حاصل کیے۔ زراعت کے شعبے میں کوئی پوچھنے والا نہیں کہ انہوں نے اتنا پیسہ کیسے بنایا۔