چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا دورہ سعودی عرب

213

گزشتہ ہفتے چیئرمین سینیٹ پاکستان صادق سنجرانی 7 ارکان پرمشتمل سینیٹ کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے، جہاں جدہ کے شاہ عبدالعزیزبین الاقومی ہوائی اڈے پران کا استقبال مجلس شوریٰ، چیف آف رائل پروٹوکول مکہ مکرمہ اور قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید نے کیا۔ اسی شام چیئرمین سینیٹ عمرہ ادا کرنے مکہ مکرمہ پہنچے، جس کے بعد وہ مدینہ منورہ گئے اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے۔ روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور سلام پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ اور ان کے ہمراہ وفد نے پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی سمیت مسلم دنیا کے اتحاد کے لیے دعا ئیں مانگیں۔