ڈاکٹرز کو روزگار دیا جائے

152

مزدور رہنما چودھری شوکت علی اور چودھری محمد یعقوب نے ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ چین سے ڈاکٹری کی اعلیٰ ڈگری لے کر پاکستان آنے والے 8 ہزار طلبا و طالبات کی ڈگریوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو ہائوس جاب کی سہولت فراہم کرے۔ انہوں نے کہا جب سے حکومت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو ختم کر کے پاکستان میڈیکل کونسل بنانے کا اعلان کیا ہے تو چین سے ڈاکٹری کی ڈگری لے کر پاکستان آنے والے طلبا و طالبات کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس مسئلہ پر ہمدردانہ طور پر غور کرے ۔