غریب کو تنگ نہ کریں‘ اخلاق ہاشمی

127

مسلم لیگ کے دفتر ملیر ہالٹ میں اجلاس زیر صدارت اخلاق ہاشمی صدر PML-N لیبر ونگ کراچی کے منعقد ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے محبوب الٰہی جنرل سیکرٹری، PML-N لیبر ونگ کراچی ڈویژن نے آئی جی پولیس اور DIG ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا کہ چھوٹا گیٹ موریہ خان گوٹھ کے ٹریفک S.O نے غریب مزدوروں کا جینا حرام کر رکھا ہے، کیا اس ملک میں ایک غریب ریڑھی والا اپنے معصوم بچوں کو دو وقت کی روٹی بھی نہیں کھلا سکتا۔ S.O ٹریفک ایئرپورٹ صغیر آتا ہے ریڑھی والوں کو گالی گلوچ کرتا ہے جبکہ جو اس کو بھتہ دیتے ہیں ان کو کچھ نہیں کہتا۔ یہ دوہرا معیار نہیں چلے گا۔