نیشنل لیبر فیڈریشن کی افطار پارٹی

140

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کی مجلس مشاورت کا اجلاس 20 اپریل کو شام 5 بجے دفتر الآمنہ پلازہ میں زیر صدارت خالد خان کے منعقد ہوگا۔ علاوہ ازیں نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کی جانب سے مزدوروں کی افطار کا پروگرام 26 اپریل 5:30 بجے بمقام ادارہ نورحق بالمقابل اسلامیہ کالج میں منعقد ہوگا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کراچی جبکہ مقررین میں ڈاکٹر اسامہ بن رضی نائب امیرجماعت اسلامی کراچی، نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان و دیگر خطاب کریں گے۔ پروگرام میں NLF کراچی کی ملحقہ یونینز، مزدور رہنما اور محنت کشوں کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ صدر خالد خان نے تمام شرکاء کو پابندی وقت کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی تاکید کی ہے۔