نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر کا دورہ بلوچستان

173

صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی کا دورہ بلوچستان اور ڈیرہ اسماعیل خان۔ دکی پہنچنے پر سابق سینیٹر عبدالرحیم میر داد خیل صدر NLF بلوچستان، شیر محمد کاکڑ صدر NLF دکی، عبدالمجید شاہ جنرل سیکرٹری NLF دکی، پاردین، مولوی شیخ و دیگر مزدور رہنمائوں نے شاندار استقبال کیا۔ شمس الرحمن سواتی کے ہمراہ ابرار عباسی بھی تھے۔ بلدیاتی فیڈریشن بلوچستان کے صدر عبدالحکیم مجاہد نے ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں دیگر مزدور رہنمائوں نے بھی شرکت کی، بعد نماز جمعہ بلدیہ دکی کے سبزہ زار میں ایک بڑے جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ NLF کے رہنما عنبر خان نے عصرانہ دیا جس میں عمائدین شہر اور مزدور رہنمائوں نے شرکت کی۔ شام کو کوئلہ کی کانوں کی جگہ پر اختیار خان کے ڈیرے پر مزدور رہنمائوں کا ایک بڑا اجتماع منعقد کیا گیا جس سے شمس الرحمن سواتی، عبدالرحیم میر داد خیل، عبدالحکیم مجاہد، اختیار خان، شیر محمد کاکڑ، عبدالمجید شاہ، اخلاص حمزہ زئی، ولی صناون، مولوی شیخ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ شمس الرحمن سواتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئلہ کی کانوں میں کام کرنے والے کان کنوں کی حالت زار سب سے زیادہ قابل رحم ہے۔ آئے روز حادثات میں ان کی شہادتیں ہوتی ہیں۔ زخمی و معذور ہوتے ہیں لیکن پھر بھی انہیں حفاظتی آلات فراہم نہیں کیے جاتے۔