PNSCانتظامیہ سے مطالبہ

89

پی این ایس سی ایمپلائیز ورکرز یونین کے صدر چودھری محمد اشتیاق اور جنرل سیکرٹری سہیل عابد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن پی این ایس سی میں ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک بند کیا جائے جب سے کنٹریکٹ اسٹاف نے معزز عدالت ہائی کورٹ سندھ کراچی میں ریگو لرائزیشن کے لیے کیس کیا ہوا ہے جو کہ معزز عدالت میں زیر التواء ہے مگر پی این ایس سی کی انتظامیہ خصوصاً ڈائریکٹر ایچ آر شکیل اور ایچ آر منیجر ماریہ ذیشان نے ان ملازمین کے ساتھ انتقامی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں کبھی تو پرفامنس بونس کاٹ لیا جاتا ہے اور کبھی ایڈھاک الاؤنس روک دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ تمام انکریمنٹ روک کر ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے اور اب کیس میں ملازمین کی اے سی آر کو بیلو ایوریج کر کے دھمکایا جارہا ہے تاکہ کیس واپس لیا جائے۔ پی این ایس سی ایمپلائیز ورکرز یونین ایسے تمام ہتھ کنڈوں کی مذمت کرتی ہے اور چیئرمین پی این ایس سی سے درخواست کرتی ہے کہ ان انتقامی کارروائیوں کو روکا جائے اور معزز عدالت کے فیصلہ کا انتظار کیا جائے۔