حکمراں مخالفین کو بزورطاقت کچلنا چاہتے ہیں،مفتاح اسماعیل

140

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤنNA-249 کے امیدوار اور پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رہنما ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ اور نااہل حکمران اختلاف سنے کا حوصلہ کھو چکے ہیں، وہ اپنے ہر مخالف کو طاقت کے بل بوتے پر کچل دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔آج غریب آدمی کیلیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقے کی یونین کونسل نمبر 34 ، مہاجر کیمپ نمبر ساڑھے پانچ میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میزبان جعفر احمد، حاجی صالحین تنولی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ نااہل اور کرپٹ حکومت اپنی انتقام کی پالیسی میں بالکل اندھی ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے ملک افراتفری کا شکار ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی غربت، مہنگائی اور بیروزگاری میں بے پناہ اضافے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔