کراچی پولیس کی کارروائیاں، 880 ملزمان گرفتار

119

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں چھاپوں اور دوسری کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 880 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس نے انسداد منشیات مہم کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 116 کلو 822 گرام چرس، 2 کلو 379 گرام ہیروئن اور ایک کلو 44 گرام آئس برآمد کی۔ گرفتار اسٹریٹ کرمنلز دستی بم سمیت 95 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ مع ایمونیشن برآمد ہوا، شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 4 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 3 زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں گرفتار کیا گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے 10 کار/ موٹرئیکل لفٹرز کو گرفتار کر کے 6 چھینی یا چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کیں۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر ملزمان سے 61 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اورایک کار برآمد کر لی۔