پر امن مظاہرین پر ہونے والے ظلم پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے‘ مولانا ذاکر احمد

188

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تاریخ عالم میں طاقت کے استعمال سے کسی مسئلے کے حل ہونے کی کہیں کوئی مثال نہیں ملتی جامع مسجد رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے باہر یتیم خانہ چوک میں تحریک لبیک پاکستان کے پر امن مظاہرین پر ہونے والے ظلم پر آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں۔ ماہ مبارک میں کلمہ گو مسلمان بھائیوں پر گولیاں برسانے اور ظلم کی نئی داستان رقم کرنے اور طاقت کے بے جا استعمال کے بجائے مذاکرات سے حل نکالا جائے۔ حکومتی نمائندے علماصحافی حضرات مزید نقصان سے بچنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔