جماعت اسلامی شمالی کے تحت راشن تقسیم

154

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکمرانوں کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں کی وجہ سے تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے، غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے، اس صورت حال کے پیش نظر الخدمت جماعت اسلامی اس وقت پورے ملک میں مستحق افراد میں راشن و دیگر اشیائے ضرورت کی تقسیم میں مصروف عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع شمالی کے امیر محمد یوسف نے علاقہ گڈاپ کے حلقہ یوسی میدان میں مستحقین میں راشن تقسیم کے موقع پر کیا۔ تقسیم راشن کے موقع پر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع شمالی کے صدر ذکر الرحمان ناظم، معاون نشرو اشاعت جماعت اسلامی ضلع شمالی نعیم شروانی اور دیگر موجود تھے۔