شاہد حیات خان فٹبال ٹورنامنٹ ڈرگ روڈ یونین کلب نے جیت لیا

220

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ ڈرگ روڈ یونین فٹبال کلب اور ٹورنامنٹ کی میزبان ٹیم اظہر میموریل فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔اس شاندار فائنل میچ کے مہہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی فہیم احمد اور ایس پی کلفٹن توحید الرحمن تھے۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مہمانان خصوصی کا تعارف کرایاگیا۔اس شاندار فائنل میچ کا آغاز انتہائی تیزی سے ہوا۔دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔اور اس دوران دونوں ٹیموں کی طرف سے خوبصورت موومنٹس دیکھنے کو ملے۔ پہلے ہاف کے اخترام تک محمد اسلام کے ایک خوبصورت گول کی بدولت ڈرگ روڈ یونین کی ٹیم ایک گول کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی طرف سے بہترین کھیل کا، مظاہرہ کیا گیا اور میچ کے اختتام سے قبل ڈرگ روڈ یونین کی جانب سے محمد شہباز نے گول اسکور کرکے میچ پر اپنی ٹیم کی گرفت مضبوط کرلی۔ اور میچ کے آخری وصل تک ڈرگ روڈ یونین کی ٹیم کو دوگول کی برتری حاصل تھی۔ اس طرح ڈرگ روڈ یونین کی ٹیم نے ایک دلجسپ مقابلے کے بعد اظہر میموریل کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی وننگ ٹرافی اپنے نام کی۔میچ کے بعد تقسیم انعامات کا سلسلہ شروع ہوا۔ڈرگ روڈ یونین کی ٹیم کو ونر ٹرافی کے ساتھ تمام ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو انفرادی انعامات سے نوازا گیا، اسی طرح اظہر میموریل کی ٹیم کو رنر اپ ٹرافی کے، ساتھ انفرادی انعامات دیے گئے۔ڈرگ روڈ یونین کے حارث جونیئر کو مین آف دی میچ اور زیبی کو مین آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔