نیب کا نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

359

قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان نیب کے مطابق نوازشریف کی جائیداد نیلامی کے لیے نیب احتساب عدالت میں درخواست دائر کرے گا۔

نیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا تھا اور  ایس ای سی پی کے مطابق نواز شریف کے 4 کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔

نیب کے مطابق نواز شریف کے مختلف نجی بینکوں میں 3 غیرملکی کرنسی سمیت 8 اکاؤنٹس شامل ہیں، نواز شریف کے 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادکی مالیت اربوں روپے ہے، اتفاق فاؤنڈری، حدیبیہ پیپر ، بخش ٹیکسٹائل مل اورحدیبیہ انجینئرنگ شیئرز  جائیداد میں شامل ہیں۔

نوازشریف کی لاہوراپرمال کی جائیداداورزرعی اراضی بھی فروخت کی جائےگی، 110ایکڑفش فام اورلاہورکےپوش علاقےمیں 20ایکڑاراضی بھی فروخت ہوگی۔

مری کابنگلہ،شانگلہ گلی کاگھر،شیخوپورہ میں2قیمتی جائیدادیں فروخت کی جائیں گی۔ نوازشریف کے3فارن اور5پاکستانی اکاؤنٹ میں موجودرقم قومی خزانےمیں منتقل کی جائےگی۔