اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات کی طبیعت ناساز

353

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا تھا مگر اب بہتر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کو طبیعت ناساز ہونے پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ فردوس عاشق اعوان کا بلڈ پریشر کم ہوا تھا اور  وہ پمز میں چیک اپ کے بعد گھر روانہ ہوچکی ہیں جبکہ  فردوس عاشق اعوان کی سستے بازار کے دورے کے بعد طبعیت خراب ہوئی تھی۔

دوسری جانب فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ آج صبح جتھے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ آور ہوئے  تھے  جبکہ حملہ آور پیٹرول بم اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس تھے اور حملے میں رینجرز اور پولیس اہلکار محصور ہوگئے جس کے نتیجے میں  6 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔