لاہور میں پولیس آپریشن دفاع اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کیلئے کیا، فردوس عاشق اعوان

184

لاہور: معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور میں پولیس نے آپریشن دفاع اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کیلئے کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اتوار کی صبح پٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس متشدد جتھے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ آور ہوئے، جہاں رینجرز اور پولیس اہلکار محبوس اور تقریبا 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ متشدد جتھے ڈی ایس پی نواں کوٹ سمیت 12 پولیس اہلکاروں کو اسلحے کے زور پر اغوا کرکے اپنے مرکز میں لے گئے، جہاں حملے کے لیے 50 ہزار لیٹر کا آئل ٹینکر بھی رکھا گیا ہے۔

معاون خصوصی نے لکھا کہ پولیس کی طرف سے کوئی آپریشن پلان یا شروع نہیں کیا گیا، جوابی کارروائی صرف سیلف ڈیفنس اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کی لیے کی گئی، اس سے پہلے ان جتھوں کے ہاتھوں 6 پولیس اہلکار شہید اور 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔