نوشہرہ: ٹیوب ویل کے تنازع پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

195

نوشہرہ: خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پانی کے ٹیوب ویل پر تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جان بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے سپین کانڑے میں پانی کے ٹیوب ویل پر تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ تین زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع  کے  مطابق  شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کردی۔