موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے امریکا، چین ایک ہوگئے

251

امریکا اور چین میں موسمیاتی تبدیلی سے فوری طور پر نمٹنے کے لیےمل کر اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوگیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے نمائندہ خصوصی موسمیاتی تبدیلی ژی ژنہوا اور امریکی ہم منصب جان کیری کی شنگھائی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ایمیشن کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔

ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امریکا اور چین دیگر ممالک کے ساتھ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے رضا مند ہوگئے۔ موسمیاتی بحران سے سنجیدگی اور فوری طور پر نمٹا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک سال 2020 میں پیرس معاہدے کے تحت دنیا کے درجہ حرارت کو محدود کے لیے ٹھوس اقدامات پر تبادلہ خیال جاری رکھیں گے۔

مزید کہا گیا کہ امریکا اور چین نے ترقی پذیر ممالک کو کاربن توانائی کم کرنے کے لیے مالی تعاون پر بھی اتفاق کرلیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن رواں ہفتے ورچوئل موسمیاتی سمٹ منعقد کرنے جا رہے ہیں جس میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک شریک ہوں گے۔