ڈاکٹروں کی ویکسینیشن روکنا ناانصافی ہے: پی ایم اے

177

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن روکنا جرم ہے۔

نجی نیوز ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قیصر سجاد نے کہا کہ ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا، ڈاکٹر ہائی رسک میں کام کر رہے ہیں۔ کسی ڈاکٹر نے نہیں کہا کہ بغیر ویکسینیشن ڈیوٹی نہیں کریں گے۔

قیصر سجاد نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے ڈاکٹروں کی رجسٹریشن روکنا ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنفیوژن کے باعث ڈاکٹر اور طبی عملہ ویکسینیشن کرانے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا۔اگر کچھ لوگ نہیں لگوا رہے تھے تو ڈاکٹرز کی رجسٹریشن بند کرنا جرم ہے۔