ملک میں آج کورونا سے 149 اموات، 6 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

160

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 149 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 243 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 149 مریض انتقال کرگئے جب کہ 6 ہزار 127 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار 285 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 80 ہزار 559 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 59 ہزار 483 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 197 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 524 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 551 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 60 ہزار 122 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 572 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 905 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 430 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 16 ہزار 237 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 438 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 218 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 867 اموات اور 89 ہزار 353 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69 ہزار 556 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 521 ہے۔ اسلام آباد میں 636 اموات ہوچکیں۔ 56 ہزار 399 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 822 جب کہ فعال کیسز کی 970 ہے۔ صوبے میں 223 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 629 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 524 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 316 ہے۔ آزاد کشمیر میں 433 اموات ہوچکیں۔ 12 ہزار 775 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 176 جب کہ فعال کیسز 105 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4 ہزار 968 مریض صحت یاب ہوئے۔