عید اور روزہ بتانا وزارت سائنس وٹیکنالوجی کا کام نہیں‘ شبلی فراز

173
بلاول کے بعد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہاہے کہ عید اور روزے کا بتانا سائنس ٹیکنالوجی کی وزارت کا کام نہیں، یہ ایک مزاح کے طور پر ہو سکتا ہے، ہر وزیر کی اپنی رائے ہوتی ہے، ہمارا اصل مقصد عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی ہے۔وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ دوبارہ خدمت کا موقع دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وزارت اہم ترین وزارت ہے، بدقسمتی سے گزشتہ ادوار میں اس وزارت میں کوئی کام نہیں ہوا تھا،ان کا مزید کہنا تھا کہ عید اور روزے کا بتانا سائنس ٹیکنالوجی کی وزارت کا کام نہیں، یہ ایک مزاح کے طور پر ہو سکتا ہے، ہر وزیر کی اپنی رائے ہوتی ہے،جہانگیر ترین سے متعلق وفاقی وزیر شبلی فراز نے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ کوئی ذاتی دشمنی ہے نہیں، ہمارے ارکان کی پہلی ہمدردی عمران خان اور پارٹی کے نظریے کے ساتھ ہے، کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ ماضی میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا کلچر بنایا گیا، رانا ثنا اللہ پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ ہونا چاہیے، کسی کو این آر او نہیں ملے گا،