کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ویکسین کا عمل شروع ہوگا، دانش کلیم

255

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ دانش کلیم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ویکسین کا عمل شروع ہوگا۔اپنے بیان میں ہیڈ کوچ دانش کلیم نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ گراؤنڈ اسٹاف کے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔دانش کلیم نے کہا کہ ویکسین کے بعد پاکستان جونیئر ہاکی کیمپ میں ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان جونیئر کیمپ جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری کیلئے لگایا گیا ،جونیئر ایشیاء کپ یکم جولائی سے ڈھاکا میں شروع ہوگا۔