ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے وینیوز کا انتخاب کرلیا

123

نئی دہلی(جسارت نیوز) بھارت نے رواں برس اکتوبر،نومبر میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے وینیوز کا انتخاب کر لیا ہے۔ بی سی سی آئی حکام کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچز ممبئی، حیدرآباد، کولکتہ، نئی دہلی، بنگلور اور چنائی کے سٹیڈیمز میں کروائے جائیں گے جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں اور صحافیوں کو ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی ہے جب کہ شائقین کے لیے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی سی سی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ، پاکستانی ٹیم، میڈیا اور شائقین کے لیے ویزے کی آسانیاں پیدا نہیں کرتا اور تحریری طور پر یقین دہانی نہیں کرواتا تو ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارت منتقل کر دیا جائے۔