پاکستانی کوہ پیماؤں نے دنیا کی 10ویں بلند چوٹی سر کرلی

155

کراچی اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کوہ پیماؤں سر باز خان اور عبدالجوشی نے دنیا کی 10ویں سب سے اونچی چوٹی اناپورنا سر کرکے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ نیپال میں واقع دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی انا پورنا کی اونچائی 8091 میٹر ہے اور اسے پہلی بار کسی پاکستانی کوہ پیما نے سر کیا ہے۔الپائن کلب آف پاکستان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سرباز خان اور عبدالجوشی نے دنیا کی 10 ویں بلند ترین اناپورنا چوٹی سر کر لی ہے۔چوٹی سر کرنیوالے دونوں پاکستانی کوہ پیماؤں کا تعلق وادی ہنزہ سے ہے۔