محمد عباس کی کائونٹی چمپئن شپ میں مڈل سیکس کے خلاف ہیٹ ٹرک

198

سائوتھمپٹن (جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے کائونٹی چمپئن شپ میں دھوم مچا دی، مڈل سیکس کے خلاف ہیٹ ٹرک کے ساتھ ساتھ اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ٹیسٹ بولر محمد عباس نے کائونٹی چمپئن شپ میں ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے مڈل سیکس کے خلاف بہترین بولنگ کراتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی اور اننگز میں 11 رنز کے عوض مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس کی تباہ کن بولنگ کی بدولت مڈل سیکس کی پوری ٹیم 79 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ محمد عباس نے اپنے پہلے اوور کی آخری2 بالوں پرسیم روبسن اور میکس ہولڈن کو آئوٹ کیا جبکہ اپنے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر نک گبنز کو آئوٹ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔