چیئرمین سینیٹ کی قومی ٹیم کو شاندارکامیابی پر مبارکباد

178

اسلام آباد (جسارت نیوز) چیئرمین سینیٹ محمد صاد ق سنجرانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سائوتھ افریقا کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد ٹی 20 میں شاندار کارکردگی کی بدولت فتح حاصل کی ہے۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم فتح کے اس تسلسل کو جاری رکھے گی ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائدایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔