جنوبی افریقا ہوم سیریز ، بابر اعظم شکست دینے والے پہلے اشیائی کپتان بن گئے

167

کراچی(سید وزیر علی قادری) بابراعظم جنوبی افریقا کے خلاف اسی کے میدانوں میں ایک ہی دورے کے دوران ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے والے پہلے ایشیائی کپتان بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان نے4 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز بھی 1-3 سے جیت لی ہے۔پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسری ہی گیند پر محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم اس کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے 91 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور پاکستان کی جیت راہ ہموار کردی، فخر زمان 34 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔بابر بھی 23 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔اس موقع پر پاکستان کو 10 اوورز میں فتح کے لیے 47 رنز درکار تھے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ گرین شرین شرٹس باآسانی فتح حاصل کر لیں لیکن مڈل آردر بلے بازوں کے غیرذمہ دارانہ کھیل نے آسان فتح کومشکل بنا دیا۔ حفیظ 10، حیدرعلی 3، آصف علی 5 اور فہیم 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو آخری 10 گیندوں پر فتح کے لیے 16رنز درکار تھے لیکن محمد نواز نے اختتامی لمحات میں دو چھکے لگا کر پاکستان کو ایک گیند قبل ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔اس سے قبل سنچورین میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ایک مرتبہ پھر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کو دوسرے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب ان فارم بلے باز ایڈن مارکر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔انہوں نے پانچ گیندوں پر 11 رنز بنائے تھے۔مارکرم کے بعد وینڈرسن بیٹنگ کرنے کے لیے اور انہوں نے میلان کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ کا شروع کیا دونوں بلے بازوں نے ففٹی رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم اس دوران میلان 28گیندوں پر33 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔