کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے بھرپور اعتماد کے باعث کارکردگی میں بہتری آئی، فہیم اشرف

223

سنچورین (جسارت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ ہمارے بائولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی، کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے بھرپور اعتماد کے باعث کارکردگی میں بہتری آئی۔ جمعہ کو پاکستان نے جنوبی افریقا کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ تین وکٹوں سے شکست دی۔ فہیم اشرف کو 3 اہم وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر فہیم اشرف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پلان تھا اور میں بلے باز کی حرکت کو آخر تک جانچتا رہا جس سے مجھے کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بولرز نے شروع میں ہی اچھی کارکردگی دکھائی تو اس لیے ہمارے اوپر پریشر نہیں تھا۔