گوجر خان ،گلیانہ موڑپر ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق، 5زخمی

254

راولپنڈی(اسٹاف رپورٹر)گوجر خان کے نوا حی علاقے گلیانہ موڑ جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے4افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ جمعے اورہفتے کی درمیانی شب گلیانہ موڑ کے قریب لینڈ کروز اور ٹیکسی کار میں تصادم کے نتیجہ میں حادثہ پیش آیا۔حادثے کے بعد جیپ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان منتقل کردیاہے ۔