قرآنی نظام نافذ کرنا کتاب الٰہی کا ہم پر حق ہے‘ ڈاکٹر خالد محمود

267

دھیرکوٹ (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ جن مسائل سے دوچار ہے، اس سے نکلنے کا واحد راستہ قرآ ن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔ رمضان کا مبارک مہینہ ان عظیم نعمتوں میں سے ایک انتہائی عظیم نعمت ہے، جو اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کو عنایت فرمائیں۔ اس ماہ میں ہمیں محمد ؐ کی رسالت جیسی
نعمت عطا کی گئی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکز اسلامی مسجد الرحمان میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دریں اثنا انہوں نے قرآن اکیڈمی کے طلبہ سے گفتگو کی اور ڈاکٹر غلام قادر کی خوشدامن کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کا آج ہم پر سب سے بڑ ا حق یہ ہے کہ اس کے نظام کو نافذ کیا جائے۔ قرآن کا پڑھنا ،سمجھنا اس پر عمل،اس کا ابلاغ اور اس کے نفاذکی جدوجہد کرنا پوری امت کی ذمے داری ہے۔ آج امت جن مسائل سے دوچار ہے اس سے نکلنے کا واحد راستہ قرآ ن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے ۔