قلمدان تبدیل کرنے سے مہنگائی کم نہیں ہو تی،شاہد خاقان

95

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق زیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزرا ء کے قلمدانوں کی تبدیلی سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہو سکتی،مہنگائی کنٹرول کرنے کیلیے پالیسیوں کاتسلسل ضروری ہے،وہ وقت دورنہیں جب ملکی
معیشت تباہ کرنے والوں کا احتساب ہو گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک نااہل حکومت ہے ، ہمارے دور کے منصوبوں پر ہی سلیکٹڈ نمائدے کام کر لیتے تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی، پنڈی کہوٹہ روڈ، سہالہ فلائی اوور اور کہوٹہ بائی پاس کیلیے مختص رقم کا روکا جانا افسوسناک عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے لیکن انہیں ایک ایک ظلم کا حساب دینا ہو گا ۔