حکومت رمضان میں عوام کو سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی میں ناکام

175

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) حکومت رمضان المبارک میں عوام کو سستی اشیاء￿ خورونوش فراہم کرنے میں ناکام، میرواہ گورچانی شہر کے واحد یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا،چینی اور دیگر اشیا خورونوش ناپید۔ رمضان المبارک سے قبل حکومت نے غریب عوام کو یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا،گھی،چینی اور دیگر اشیاء پر سبسڈی دے کر ان کی غریب عوام تک فراہمی کو یقینی بنانے کے بلند بانگ دعوے کیے تھے وہ ریت کی دیوار ثابت ہوئے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایک طرف منافع خور سرگرم ہیں تو دوسری جانب میرواہ گورچانی کے واحد یوٹیلیٹی اسٹور پر گزشتہ تین روز سے آٹا، گھی، چینی اور دیگر اشیاء خورونوش غائب کردی گئی ہیں۔ غریب عوام شدید گرمی کے موسم میں صبح سے شام تک انتظار کر کے خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان، گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ، کمشنر میرپورخاص سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔