جیکب آباد میں بجلی کا کھمبا گرنے سے خاتون جاں بحق، بیٹا زخمی

144

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں بجلی کا کھمبا گرنے سے خاتون ہلاک، بیٹا زخمی۔ جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود عمرانی لاڑو کے مقام پر گھر کے اندر لگا ہوا بجلی کاکھمبا تیز ہوا کے باعث گر پڑا جس کے نیچے آکر خاتون مسمات شرما موقع پر فوت ہوگئی جبکہ اس کا بیٹا سلطان زخمی ہوگیا۔