جیکب آباد میں خسرہ کی وبا نے مزید 9 معصوم بچوں کی جان لے لی

174

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں خسرہ کی وبا نے 9 اور معصوم بچوں کی جان لے لی نجی اسپتال مریضوں سے بھر گئے۔ جیکب آباد میں خسرہ کی وبا سے صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے، اب تک 9 معصوموں کی جانیں خسرہ نے لے لی ہیں جبکہ تمام نجی اسپتال، سینٹر خسرہ کے مریضوں سے بھر گئے۔ اس سلسلے میں بچوں کی بیماری کے ماہر اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالرشید وہاب میمن نے بتایا کہ مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، جس کے باعث اب ہمارے سینٹر میں مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش بھی نہیں، صورتحال انتہائی بھیانک اور اموات کی شرح بڑھنے کا امکان ہے۔