دھابیجی، روز مرہ اشیاء کے من مانے دام مقرر ، انتظامیہ بے بس

194

دھابیجی (نمائندہ جسارت) رمضان المبارک کے دوران دھابیجی میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، ضلعی انتظامیہ حسب روایت گراں فروشی پر قابو پانے میں ناکام، منافع خوروں نے روزہ مرہ استعمال کی اشیاء کے من مانے دام مقرر کردیے، شہریوں سے لوٹ مار جاری۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران حکومتی احکامات کے مطابق شہریوں کو ریلیف دینے اور مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی غفلت کے باعث دھابیجی میں دکانوں پر سرکاری نرخ نامے کی لسٹ نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع خور دکانداروں نے روزہ داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے۔ دکانداروں نے پھل، سبزی اور مرغی کے گوشت سمیت دیگر روز مرہ استعمال کی اشیاء کے اپنے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں۔ دھابیجی میں رمضان المبارک کے دوران مرغی فی کلو 480 سے 500 روپے جبکہ پھل اور سبزی فروش دکاندار بھی ضلعی انتظامیہ کی اس لاپرواہی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتوں میں من مانے اضافے کرکے روزہ داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ منظر عام سے ہی غائب ہے۔