جھڈو ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، روزہ داروں کو مشکلات

346

جھڈو (نمائندہ جسارت) غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافے سے روزہ داروں کی زندگی اجیرن، شہری حلقوں کا اظہار تشویش، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ۔ جھڈو اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافے سے شہریوں بالخصوص روزہ داروں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے، دن کے مختلف اوقات میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے، سحر و افطار کی تیاری سے قبل گھنٹوں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گھروں میں سحر و افطار کی تیاری اور دیگر کام کاج میں مصروف خواتین کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،دن کے اوقات میں بجلی کے بار بار تعطل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروباری امور ٹھپ ہوکررہ جاتے ہیں اور صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہری حلقوں نے حیسکو کے حکام بالا سے شہر میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔